ایم کیو ایم دھڑا بندی کا شکار ہو گئے عوام کی خدمت کرے گی انوار جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے گا مراد علی شاہ
خیرپور (رپورٹ: اکبر عباس زیدی) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اتحاد سے پہلے ہی ان کا شیرازہ بکھر چکا ہے ایم کیو ایم میں اختلافات میں شدت آنے سے وہ دھڑا بندی کا شکار ہو گئے ہیں انہیں اپنے ہی آدمیوں پر اعتماد نہیں تو وہ کس طرح عوام کی خدمت کرے گی اب ان کے سیاسی بیانات ہوا میں تیر چلانے والے ہیںکراچی کے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے پیپلز پارٹی کسی مجرم کا ساتھ نہیں دیتی راﺅ انوار جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے گا۔ خیرپور کے نواحی شہررانی پور میں رکن سندھ اسمبلی پیر سید فضل شاہ جیلانی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کےلئے پیپلز پارٹی پر الزامات لگا کر عوام کی نظروں میں سیاسی ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے پیپلز پارٹی عوامی خدمت اداروں کی ترقی ملکی سالمیت‘ استحکام اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کسی کو امن و امان سے کھیلنے نہیں دیں گے‘ سی پیک منصوبے کے مخالفین چینی شہریوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہو گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا راﺅ انوار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے خود پیش ہو جائے تو اچھا ہے‘ منصفانہ فیصلہ عدالت کرے گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ مئی کے اختتام میں اسمبلیوں کی مدد ختم ہو گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور پیپلز پارٹی سندھ سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی‘ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اِکا دُکا وارداتیں ہوتی رہتی ہیں کا بھی قلع قمع کر دیا جائے گا۔ خیرپور کے ایس ایس پی امن کے قیام میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہےں تاہم میڈیا پر خیرپور میں جرائم کی وارداتوں کی خبریں پڑھ کر ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی ظاہر ہوتی ہے ایس ایس پی نے امن قائم نہ کیا تو پھر اسے سی سی پی او میں بھیج دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ سندھ پاکستان کی ترقی سمیت سی پیک مخالفین چینی شہریوں پر حملے کر کے منصوبے کو فیل کرنے کی ناکام کارروائی کر رہے ہیں سندھ حکومت نے چینی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سینیٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ سینیٹ کے انتخابات منطقی طریقے سے ہوں گے ووٹ ڈالنے والے کے علاوہ کسی کو علم نہیں ہو گا کہ کس نے کس امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔
مراد علی شاہ