کراچی:کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطح 293فٹ ہوگئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے 60گھنٹے کے دوران ڈیم میں 14فٹ سے زائد پانی آچکا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں گذشتہ سال بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے نیچے چلی گئی تھی۔ اس سال ماہ رمضان اور شدید گرمی کے دوران حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔ گذشتہ ماہ بارشوں سے حب ڈیم میں 4فٹ تک پانی آیا تھا .جس کے بعد تین دن قبل سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں مزید بارشیں ہونے سے حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی۔گذشتہ روز شام تک ڈیم میں پانی کی سطح میں 7 فٹ اضافہ ہوا تھا اور گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ہفتے کی شام تک ڈیم میں مزید 4فٹ پانی جمع ہوچکا تھا اور آج صبح تک مزید 3فٹ آیا اور حب ڈیم میں پانی کی سطح 293فٹ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی کی سپلائی حب ڈیم کے خود کار نظام کے تحت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ اضافے سے کراچی کےلئے لگ بھگ ایک سال کا پانی جمع ہوچکا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024