پاکپتن: خواجہ سرائوں کا ڈانس رکوانے پر تماشبین بپھر گئے، پولیس اہلکاروں پر تشدد، بھاگ کر جان بچائی
پاک پتن (نامہ نگار) خواجہ سرائوں کے ڈانس کو رکوانے پر تماش بینوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس اہلکار وں نے بھاگ کرجان بچائی۔بتا یا گیاہے گائوں 163/Eb میں خواجہ سرائوں کا ڈانس چل رہا تھا اطلاع پر پولیس اہلکار پہنچے پولیس نے لائوڈ سپیکر کو بندکر کے قبضہ میں لینے کی کوشش کی تو خواجہ سرائوں کا ڈانس دیکھنے والے تماش بین آپے سے باہر ہو کر 29 افرا د نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا جس پر پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد سے جان بچانے کے لیے قریبی کھیتوں میں دوڑ لگا دی پولیس پر حملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری گائوں پہنچ گئی جہاں پر پولیس نے اپنے دیگر چھپے ہو ئے اہلکاروں کو بحفاظت نکال کر متعدد افراد کو حراست لے کر منشاء وغیرہ 29 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔