ظفروال: بھارت کی جانب سے پانی میں بہہ کر آنیوالی 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن بم ڈسپوزل عملہ نے ناکارہ بنا دی

07 اگست 2016

ظفروال (نامہ نگار) 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک سے برآمد ہو گئی۔ ظفروال کے قریب نالہ ڈیک کے کنارے واقع گاؤں پنڈی ریونیاں کے دیہاتیوں نے بھارت کی جانب سے پانی میں بہہ کر آنے والے 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن کی نشاندہی کی۔ اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکوائر نارووال نے فوری جائے واقعہ پر پہنچ کر اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ اس بم سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔