قوم پہلے کی طرح دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کر دیگی: عنایت ٹھاکر
ساہیوال /سر گو دہا (نامہ نگار) ایک بار پھر قوم پہلے کی طرح دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کر دے گی کیونکہ قوم جانتی ہے دھرنا سیاست کے شوقین محض قومی ترقی کو روکنے کے لئے نت نئے ڈرامے رچاتے ہیں، تا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے جاری عوام دوست احکامات کو روک کر قوم کو پھر سے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، لیکن قوم با شعور اور متحد ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما عنایت حسین ٹھاکر نے کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوت کے ساتھ میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے، دھرنا سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ نواز شریف کی قیادت میں آج پاکستان مستحکم، خوشحال اور پر امن ملک بن کر دنیا کے سامنے ابھرا ہے۔