تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد شدید زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے خاتون فون پر دھمکی آمیدز کال ملنے پر تھانے پہنچ گئی مقدمات درج ہوگئے تھانہ ویسٹریج کو سفینہ بی بی نے بتایا کہ الہ آباد میں خرم وغیرہ نے میرے نمبر پر کال کرکے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ نصیر آباد کو صدیق نے بتایا کہ بجیال گائوں میں وقاص نے کلہاڑی کے وار سے مدعی کو شدید مضروب کردیا تھانہ ریس کورس کو تصور نے بتایا کہ پیپلز کالونی میں نامعلوم ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا تھانہ سول لائن کو سلیم نے بتایا کہ تلسہ گائوں میں رسول وغیرہ نے مدعی کے بیٹے کو مارا پیٹا اور مضروب کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔