ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل کے ریٹائرڈ ہونے پر تقریب
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز آفس میںڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل ضمیر حسین شاہ کے ریٹائرڈ ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے ضمیر حسین شاہ کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ان کی محکمہ پولیس کیلئے 31 سالہ خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس اہلکار کو سرکاری پروٹوکول اور گارڈ آف آنر کے ساتھ رخصت کیا گیا ہے۔