50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقبل کیا ‘دھرنے کے مقاصد سیاسی تھے:صوبائی وزیر صحت
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے پنجاب حکومت نے ریگولر کیا اوران کو سروس سٹرکچر اور نئے پے سکیل بھی پنجاب نے ہی دیئے ہیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ LHW'sکے سروس سٹرکچر پہ گزشتہ کئی ماہ سے کام جاری تھا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے سیاسی مقاصد تھے ،دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے آنے والوں نے اپنے صوبوں میں LHW'sکو سروس سٹرکچر تو دور کی بات چھ چھ ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں دی ہیں۔