ایف بی آر کے 4 افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 22 کے دو اور گریڈ 21 کے دو افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گریڈ 22 کی افسر اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا صدیقی 3 جولائی کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گی۔ گریڈ 22 کے افسر روزی خان برکی جو ممبر ایچ آر ایم کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 16 جون کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ گریڈ 21 کے افسر عمران طارق 24 جون ‘ جبکہ گریڈ 21 کے افسر خاور فرید مانیکا جو ڈی جی قانون ایف بی آر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 23 جون کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ گریڈ 19 کے 2 افسروں عباس احمد میر اور اعجاز احمد باجوہ کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔ گریڈ 20 کے 4 افسروں نے نئے مناصب کا چارج سنبھال لیا۔ ان میں اسد عباس میر‘ اعجاز احمد کے علاوہ آغا شاہدمجید اور ارسلان سکبنگین شامل ہیں۔