نائیجیریا : بوکوحرام کے جنگجوئوں کی لوگوں کو مسجد میں جمع کر کے فائرنگ چوبیس جاں بحق
میدی گوری (رائٹرز+آن لائن+بی بی سی) نائیجیریا کی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے جنگجوؤں نے مبلغین کا روپ دھا کر 24 افراد کو قتل کر دیا۔ واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا گاؤں کورجغہ میں جنگجو کاروں پر آئے، لوگوں کو مسجد میں جمع کیا اور اندھادھند فائرنگ کر دی۔ ایک عینی شاہد سائمیون بوبا نے خبررساں ایجنسی کو بتایا حملہ آوروں کی تعداد بیسیوں تھی۔ ادھر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کیلئے وسطی اور مغربی ممالک کا اجلاس کل ہو گا جس میں نائیجیریا، چاڈ اور کیمرون کے رہنما شرکت کریں گے۔