امیدواروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں: میر اسرار اللہ زہری
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بی این پی عوامی کے صدر میر اسرار اللہ زہری نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی این پی عوامی کے امیدواروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انتخابات سے دستبردار ہونے کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔ بی این پی عوامی نے چیف الیکشن کمشنر سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔