بینک ملازمین کو ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بینک ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگیوںسے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت تین ماہ کے لیئے ملتوی کردی گئی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہرآدمی کو اس کا حق مل بھی جاتا ہے پھر بھی شکایت رہتی ہے بینکوں کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ وہ ادائیگیاں نہیں کررہے مگر تمام بینک تعاون کررہے ہیں پھر بھی لوگوں کو شکایت ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تو بینکوںکے وکیل شاہد حامد ، عائشہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ 5ہزار پنشنرز کو ادائیگیاں کردی گئی ہیں، جبکہ مزید پانچ ہزار پنشنرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے عدالت دوسے تین ماہ کی مہلت دے عدالتی حکم کے مطابق ادائیگیاں کردی جائیں گی، بعدازاں عدالت نے مہلت کی استدعا پر کیس کی کی مزید سماعت تین ماہ کے لیئے ملتوی کردی ۔