بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی‘ فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا تھا۔پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کیا جہاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پابندی کرے۔ڈاکٹر فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ و ہ2003ءکے سیزفائر انتظام کی پاسداری کرے۔ کنٹرول لائن پر سیزفائر کی حالیہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں اور بھارتی افواج کو سیزفائر پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان، بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر