سندھ کے 3 ڈویژنز میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا
کراچی (نیٹ نیوز) سندھ کے تین ڈویژنز میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث ویکسینیشن شدید متاثر ہوئیں، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا لازمی ہے۔ سندھ بھر میں رواں برس پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔