پاک اسٹیل مل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بذریعہ ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچنے پر عوامی تحریک کا شاندار استقبال
راولپنڈی( وقائع نگار خصوصی ) کراچی سے اسٹیل مل ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ورکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے بذریعہ ٹرین مارچ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پہنچنے ،راولپنڈی پہنچنے پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی،راجہ ندیم،میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،ملک افضل،ملک طاہر جاوید،شعیب مرزا اور دیگر نے آنے والے قافلے کا استقبال کیا ،قافلے کے شرکاء پر پھولوں کی تیاں نچھار کی گیں،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماساجد بھٹی ،میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کراچی سے آئے ہوئے سٹیل مل ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ورکرز کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،ساجد بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹر ین مارچ اور علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا مقصدپاکستان سٹیل مل کی بحالی، سٹیل مل کے ملازمین کے حقوق ،ریٹائرڈملازمین کے واجبات کی یکمشت ادائیگی،تنخواہوں میں اضافہ،طبی سہولیات کی مکمل فراہمی،پاکستان سٹیل مل کی بندش کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب،اور تنخواہوں کی ماہانی ادائیگی جیسے مطالبات شامل ہیں،جس کی عوامی تحریک مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے ، انہوںنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے دھرنے بھی دئے اور عوامی حقوق کی سب سے موثر آوازاٹھائی،عوامی تحریک کے کارکنوںنے جانی اور مالی قربانیاں دے کر انقلاب کی بنیاد رکھ دی ،،عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈی چوک میں مظاہر کے علاوہ 8تا10نومبر کو نیشنل پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال بھی کریں گے،عوامی تحریک نے ہر ممکن ساتھ دینے کا یقین دلایا ،انہوںنے کہا کہ عوامی تحریک مزدوروں ،فیکٹری ورکرز،کسانوں اور غریب عوام کی کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔