سعودی عرب :ملازمین کی دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ حاضری کا نظام رائج
ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں ملازمین کی کل وقتی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ حاضری کا نظام رائج کیا گیا، لیکن اس کے باوجود کچھ ملازمین غیر ذمہ داری کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری میں ناکام رہنے والے ملازمین کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ کے میئر محمد العامری کا اس حوالے سے کہنا تھا ”دن میں پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری کا نظام ملازمین کی باقاعدگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔ اب اگر ملازمین فنگر پرنٹ رجسٹریشن میں نصف سے ایک گھنٹے کی تاخیر کریں گے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے کیونکہ اگر ایک ماہ میں مجموعی تاخیر 10 گھنٹوں سے زیادہ نکلی تو تنخواہ کاٹی جائے گی۔