عراق میں پارلیمانی انتخابات 12مئی کو ہوں گے
بغداد(اے این این)عراق کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ العظمی علی سیستانی نے عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات میں بدعنوان عناصر کو مسترد کرنے کی تاکید کی ہے۔ علی سیستانی نے کہا کہ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ایسے کرپٹ سیاسی لوگوں کے اقتدار میں لوٹنے کے راستے کو پوری طرح بند کر دیں کیونکہ یہ ماضی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عراقی عوام پر واضح کیا کہ وہ ایسے بدعنوان سیاستدانوں کے جال میں پھنسنے سے بھی محفوظ رہیں۔ عراق میں پارلیمانی انتخابات 12مئی کو ہوں گے۔