ایران کی جوہری تنظیم کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکا عالمی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹا تویورینیم کی افزودگی دوبارہ سے شروع کر سکتے ہیں۔تہران کے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بہروز کملوندی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے انکار کی صورت میں ایران صرف دو دنوں میں یورینیم کی افزودگی میں بیس فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے۔ایران نے معاہدے کے تحت پرامن مقاصد اور ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کے لیے یورینیم کی افزودگی روکی، امریکا کے کہنے پر ایرانی جوہری معاہدے پر دوبارہ بات نہیں ہوگی۔معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک، روس اور چین معاہدے کو قائم رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024