سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا سے بچا جا سکتا ہے: ایس ایچ او الطاف حسین
کرم پور(نامہ نگار) کرونا وائرس کے حوالہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے تھانہ کرم پور میں ایس ایچ او انسپکٹر مہر الطاف حسین بھروانہ کے زیر صدارت انجمن تاجران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجران ممبران امن کمیٹی ٹائیگر فورس اور سماجی کارکنان نے شرکت کی ایس ایچ او نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کریںکیونکہ کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے سماجی فاصلے اور دیگر ایس اوپیز پر عمل کرکے اس سے بچا جا سکتا ہے ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھے جائیں ۔