سمندروں کاعالمی دن8 جون کو منایا جائیگا
کوٹ ادو(خبر نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن 8جون کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کامقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی حیات کا تحفظ اور سمندری آلودگی ختم کرنا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر چالیس فیصد تازہ پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ پچھتر فیصد آکسیجن بھی سمندر ہی سے پیدا ہوتی ہے لیکن ساحلی شہروں سے کیمیکلز اورفضلے کا سمندر میں اخراج خطرناک اثرات پیدا کر رہا ہے۔