اے سی میاں چنوں کا بازاروں کا دورہ‘ اپنی نگرانی میں دکانیں‘ مارکیٹیں بند کرائیں
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم لاک ڈائون کے دوران شام 7 بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑیاسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں دکانیں، مارکیٹس بند کرائیں اسسٹنٹ کمشنر نے متعددکانوں کو 7 بجے کے بعد تک کھولنے پر 90 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے گا۔