جتوئی: اے سی کے حکم پر پٹرول پمپ مالکان نے سیل چالو کر دی
جتوئی(نامہ نگار)پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول سٹورکرنے کے بعد پٹرول کی سیل بند کردی جس سے عوام کوخصوصاً مریجوں کو شدیدمشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کمبوہ کو صورت حال سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنرجتوئی زریاب ساجد کمبوہ نے جتوئی شہر اور مضافات میں پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے دوران چیکننگ پٹرول موجود ہون ے پر فوری سیل کھولنے کے احکامات جاری کئے بصورت دیگر پٹرول پمپ سیل کردیا جائے گا۔ جس پر مالکان نے فوری طور پر پٹرول کی سیل کھول دی ۔ خالد محمود، اللہ رکھیا، محمد اکبر،محمد سرفراز،محمد شہباز،خالد محمود،محمد طارق، محمد حمزہ،دلاور حسین اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کے ایکشن لینے اور پٹرول کی سرعام سیل کھلوانیکی تعریف بھی کی ۔