وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون ، 15 گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت و شراب فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون کرکے 15ملزمان گرفتار کرلئے ڈی ایس پی خا لد محمود اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹر ارشد علی ،سب انسپکٹر ٹیپوسلطا ن ، اے ایس آئی محمد اسحا ق معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ ملزمان گل تا ج، اسما عیل خا ن اور فضل ربی کے قبضہ سے 4کلو 800گر ام ہیر وئن اور شراب فروشی میں ملوث ملزم محمد پر ویزکے قبضہ سے 10لیٹر الکو حل بر آمد کرلی جبکہ ملزمان محمد پر ویز اور رسول خا ن سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے دیگر کا رروائیوں کے دوران اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے ملزم مبشر خان سے 760گر ام چرس ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے قتل کیس میں اشتہا ری مجرم کو فرار ہو نے میں مدد دینے پر دو ملزمان طا رق اور حماد عبا سی، کو ہسار پولیس نے ملزم احتشام سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن، کورال پولیس نے ملزم محمد قاسم سے غیر قانونی پٹرول جبکہ غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک بو تل شراب بر آمد کرکے مقدما ت درج کرلئے ۔