اسلام آباد (ریڈیو نیوز) ممبر پلاننگ کمشن ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر کول منصوبے کیلئے چینی کمپنی نے ائرکمپریسر دینے سے انکار کردیا ہے۔ اب دو ائرکمپریسر لاہور اور کراچی کے کباڑی بازار سے خریدینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر کول کیلئے گزشتہ برس 7.4 ملین ڈالر ملے جبکہ رواں برس 47.1 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں۔ حکومت کہتی ہے پہلے تھر سے گیس نکالو پھر پیسے دینگے۔ تھر کول منصوبے کیلئے پیسے نہ ملے تو چار دیگر ممالک سے ملکر کام کرینگے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین تو میڈیکل ڈاکٹر ہیں، وہ ایک دن تھر میں آکر تو دیکھیں۔
چین/ انکار
چین/ انکار