شام: جھڑپیں، 50 ہلاک، شامی معاملات میں حصہ لینے پر سپین میں القاعدہ کا رکن گرفتار
شام: جھڑپیں، 50 ہلاک، شامی معاملات میں حصہ لینے پر سپین میں القاعدہ کا رکن گرفتار
میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ/ اے ایف پی) سپین میں القاعدہ سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس افسر نے بتا یا کہ عبدالواحد صادق محمود کو جنوبی سپین میں ملاگا ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ صادق محمود پر شام میں جاری تنازع میں حصہ لینے کا الزام ہے۔ ادھر شام میں جھڑپوں میں50 افراد مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے۔ جہادیوں نے مخالف باغی گروپ کے 50 کارکن ہلاک کر دیئے ہیں۔