اڈے پر چھاپہ‘ 7جواری گرفتار‘ رقم برآمد‘ دو ملزموں سے منشیات برآمد
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) ایس ایچ اودائرہ دین پناہ چوہدری اظہرحیدرپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سناواں بند پر قماربازی کے اڈے پرچھاپہ مارکر7جواریوں محمد مظہر چانڈیہ، محمد رمضان، محمدافضل،محمدعارف میو، محمدحسنین، فیاض حسین کھرل، محمد اختر جتوئی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دائو پر لگی رقم11310روپے اورتاش کے52پتے ،4موبائل فونز اور 2موٹر سائیکل برآمدکرلیے۔علاوہ ازیں دوران سرچ آپریشن پولیس نے اڈہ مجاہدآبادپرکارنمبر3906ایل ڈبلیوجی سوزوکی آلٹو برنگ سفیدکوروک کرتلاشی لی،کارمیں سوارمنشیات فروش غلام شبیرجتوئی سے 150گرام چرس اورنقدرقم1800روپے جبکہ موہانہ موڑپرپولیس نے موٹرسائیکل سوارمیربادشاہ جتوئی سے200گرام چرس اورنقدرقم810روپے برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔