سکندر آباد میں فنی خرابی کے باعث بجلی 2 دن سے بند‘ شہری سراپا احتجاج
شجاع آباد(خبرنگار) سکندرآباد میں بجلی کی فنی خرابی کے باعث دو دن سے بجلی بند لائن مین ڈیوٹی سے غائب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واپڈا کو بدعائیں اور احتجاج‘تفصیل کے مطابق سکندرآباد میں بجلی کی فنی خرابی کے باعث بجلی دودن سے بند شہر ی واپڈا آفس فون کرتے رہے لیکن کسی اہلکار نہیں نہ سنی جبکہ سکندرآبادمیں تعینات واپڈا کے لائن مین بھی ڈیوٹی سے غائب رہے دودن بجلی نہ ہونے علاقے میں پا نی کی منصوعی قلت پیدا ہوگئی شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے جس پر شہریوںنے واپڈا کو بدعائیں دیں اور احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ معمولی خرابی پربھی سکندرآباد کی کئی کئی دن بجلی غائب رہتی ہے ڈیوٹی پرموجود لائن مین غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوںکو شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑتاہے شہریوںنے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔