قطر میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے نیشنل سروس متعارف
دوحہ (اے ایف پی) قطر میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے نیشنل سروس متعارف کرا دی گئی ہے۔ 18برس سے زائد عمر کی خواتین رضاکارانہ طور پر نیشنل سروس کی اہل ہونگی جبکہ مردوں کیلئے 3ماہ کے بجائے اب ایک برس فوجی سروس لازمی ہو گی۔ قطر میں پہلے ہی فوج میں خواتین انتظامی کردار ادا کر رہی ہیں۔