بلدیہ شرقی نے تین لاکھ 26ہزار آلائشیں اٹھائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں میں قائم آلائش کلیکشن پوائنٹ بالخصوص چائنا گراو¿نڈ، وسیم باغ ، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ، گلستان جوہر ودیگر علاقوں کا دورہ کر کے معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں اس سال سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے آلائشیں اٹھانے اور مدفون کرنے کا کام سر انجام دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سال ضلع شرقی گلشن اقبال و جمشید زونز میں عیدالاضحی کے تینوں دن مجموعی طور پر3 لاکھ 26 ہزار آلائشیں مدفون کی گئیں۔ جبکہ بلدیہ شرقی کا مرکز شکایت چوبیس گھنٹے فعال رہا اور شکایات کے ازالے کے بلدیہ شرقی کا عملہ مسلسل سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے عملے کے ساتھ رابطہ میں رہا۔ اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے چیئرمین معید انور کو آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بریفنگ دیں۔ چیئرمین معید انور نے کہا کہ انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ شرقی کی انتظامیہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے عملے کے ساتھ
مکمل کو آرڈینیشن میں ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے ، انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے اسپرے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی وبائی امراض کو نکلنے سے پہلے ہی ختم کردیا جائے ۔