ڈکیتی کے دو ملزمان گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) ماڈل کالونی میں صحافی نجیب احمد کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ندیم اور شاہدکے قبضے سے دو پستولوں کے علاوہ لوٹے ہوئے طلائی زیورات اور 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔