فیفا نے 11 ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز کر جرمانہ کردیا
زیورخ(سپورٹس ڈیسک) فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائرز کے دوران مداحوں کی جانب سے غیرروایتی اور متعصبانہ سلوک پر 11 ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز پر جرمانہ عائد کردیا۔ فیفا نے برازیل، ارجنٹینا، یوروگوائے، پیرو، اٹلی، ہنڈوراس، ایل سلواڈور، میکسیکو، کینیڈا، چلی اور البانیا پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔چلی کو 28 مارچ 2017 کو وینزویلا کے خلاف کوالیفائر میچ میں تماشائیوں سے خالی گراؤنڈ میں کھیلنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ یہ ان کی رواں سال میں دوسری مرتبہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔رواں سال مئی میں بھی چلی کو سنٹیاگو میں قائم نیشنل گراؤنڈ میں کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ 24 ہزار چار یورو جرمانہ بھی کیا گیا تھا جو سال میں دوسری پابندی تھی۔جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 52 ہزار 9 یورو ہے، ہنڈوراس کو دومسئلوں پر20 ہزار یورو جبکہ برازیل اور کینیڈا پر 16 ہزار 2 یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔