سی پیک مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، کوئی اختلاف نہیں: احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ¾چینی سفارتخانے کے بیان سے مغربی روٹ سے متعلق تمام غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا،چینی سفارتخانے کے بیان سے مغربی روٹ سے متعلق تمام غلط فہمیاں دورہوگئیں، بعض عناصرمذموم مقاصدکیلئے قومی منصوبے پرمن گھڑت پروپیگنڈا کررہے ہیں،چاروں صوبوں کی مشاورت سے صنعتی زون سی پیک کے تحت بنا ئے جارہے ہیںانہوں نے کہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان برہان شاہراہ 2018ءتک مکمل ہو جائے گی۔دسمبر2016تک گوادرتاکوئٹہ ساڑھے6 سوکلومیٹر سڑک تیار ہو جائےگی۔ سی پیک کے مغربی روٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے پرکسی قسم کااختلاف نہیں‘ نہ ہوگا۔
احسن اقبال