غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔جس میں آٹا، چاول،گھی،دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش شامل تھیں، مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص تھے۔