این اے 170میں 400دیہات کو بجلی فراہم کرکے اندھیرے ختم کردئیے: سعید منیس
میلسی(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک میں جاری بجلی کے سنگین بحران پر نا صرف قابو پایا بلکہ بجلی بنانے کے نئے کارخانے لگا کر 10ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 15سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو نجات ملی ہے بجلی کی پیدا وار میں اضافے کے ثمرات دیہی علاقوں تک بھی پہنچائے جا رہے ہیں اور ہم نے اپنے حلقہ این اے 170 میں چار سو سے زائد دیہاتوں کو بجلی فراہم کر کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع ہر دو گنب کی بستی رنگ بھرے والا میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اہل علاقہ کے اجتماع سے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل میلسی کی عوام سے ہم نے جو انتخابی وعدے کیئے انہیں پورا کرتے ہوئے میلسی کی 50سالہ محرومیوں کے خاتمے کا آغاز کیا ہے تعلیم، صحت ، ذرائع آمدو رفت اور عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے این اے 170 میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جن میں دانش سکول کا قیام سر فہرست ہے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں ندیم احمد ارائیں نے کہا کہ ہم اپنے قائد سعید احمد خان منیس کی قیادت میں متحد ہیں۔ آنے والے الیکشن میں گذشتہ الیکشن کی طرح حلقہ بھر کی ارائیں برادری مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سعید احمد خان منیس اور انکے نامزد کردہ پورے پینل کی بھر پور حمایت کرے گی۔اس موقع پر یونین کونسل ویرسی واہن کے چیئرمین میاں نعیم احمد ارائیں، میاں محمد رمضان، حاجی منظور احمد، چوہدری محمد طفیل ،ماسٹر محمد ارشد انصاری، عبد الغفور انصاری نمبردار، حاجی محمد حسن سکھیرا، چوہدری محمد ارشد سکھیرا، ماسٹر محمد لطیف سکھیرا، محمد رفیق وٹو، چوہدری عبد الوحیدبدری، چوہدری بارش علی، چوہدری محمد رفیق، میاں سردار محمد، حاجی عبد الیحی ارائیں سمیت علاقہ بھر کی نمایاں شخصیا ت موجود تھی اس موقع پر ایم این اے سعید احمد خان منیس ، میاں نعیم احمد ارائیں اور میاں ندیم احمد ارائیں نے بٹن دبا کر بستی کو بجلی فراہمی کا افتتاح کیا ۔