داعش تنظیم کا سربراہ ابھی تک زندہ ہے، البغدادی کے مقرّب کا انکشاف
بغداد (این این آئی) عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک مقرّب دہشت گرد کے اعترافات کا اندراج کیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق کونسل کے سرکاری ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا دعوی ہے کہ وہ گزشتہ جولائی تک البغدادی کے ساتھ مسلسل اور براہ راست ملاقاتیں کرتا رہا۔بیرقدار کے مطابق ملزم نے اپنے اعتراف میں بتایا کہ اس نے داعش کی نگرانی کرنے والی جنرل کمیٹی کے رکن سمیت کئی عہدوں پر کام کیا۔