نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ،جگہ جگہ کچرا،پانی کی خالی بوتلیں
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انتظامی اداروں کی غفلت سے مسافروں کیلئے کئی مسائل سامنے آگئے ائرپورٹ کے احاطے میں جگہ جگہ کچرا موجود ہے اور پانی کی خالی بوتلیں اور مختلف اشیاء کے ریپر پڑے ہیں انتہائی گرمی میں شہریوں اور عملے کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام بھی نہیں پی آئی اے کا عام عملہ ٹرکوں کے سائے تلے لیٹے رہے جنہوں نے بیت الخلاء نہ ہونے کی بھی شکائت کی جبکہ مسافروں اور ان کے لواحقین کیلئے شٹل سروس نہ ہونے سے ان کی سفری مشکلات کئی گنا بڑھ گئیں جبکہ ائرپورٹ کا ٹیلیفون سسٹم بھی مناسب طور پر فعال نہیں ۔