جرائم پیشہ افراد سے تعلقات اور عوامی شکایات پر پولیس اہلکاروں کے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد تبادلے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات اور عوامی شکایات پر پولیس اہلکاروں کے تبادلے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کر دیئے جبکہ ایک دیگر حکم کے تحت تین اے ایس آئی کے تبادلے ضلع اٹک کر دیئے آر پی او کو عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ضلع اٹک میں تعینات اے ایس آئی محمد وقار ، اے ایس آئی راشد علی،ہیڈ کانسٹیبل د آصف محررتھانہ صدر حسن ابدال اور کانسٹیبلان ساجد علی اور شاہد اقبال عوامی مفاد کے برعکس جرائم پیشہ افراد سے تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی نے اے ایس آئی محمد وقار ، راشد علی ،ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف ،کانسٹیبل ساجد علی اور کانسٹیبل شاہد اقبال کے تبادلہ جات پنجاب کانسٹیبلری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایک دیگر حکم میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے پنجاب ہائی وے پٹرول اور پولیس ٹریننگ سکو ل روات سے بصورت تبادلہ ریجنل پولیس آفس آنیوالے تین اے ایس آئی محمد رمضان فرحت عباس اور شاہد محمود کے تبادلہ جات ضلع اٹک کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ایک علیحدہ آرڈر میں سب انسپکٹرمحمدسلطان قمر جسکی نوکری کا زیادہ عرصہ راول ڈویژن( تھانہ سٹی،صادق آباد ، تھانہ رتہ امرال)گزاراعوام الناس کی شکایات پر فوری طور پر ضلع راولپنڈی سے ضلع جہلم تبدیل کرنے اور فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا ۔