پی ایس بی الیون نے نمائشی کرکٹ میچ میں رسجا الیون کو 6رنز سے شکست دیدی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ اور راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے درمیان کھیلے جانیوالے نمائشی کرکٹ میچ میں پی ایس بی الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رسجا الیون کو6رنز سے شکست دیدی ، منصور احمد خان مین آف دی میچ قرار پائے ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سٹی لیب اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلے گئے نمائشی کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد تھے جبکہ نمائشی میچ میں ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ، سٹی لیب ایم ڈی کے زبیر ناصر ، ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس بی الیون نے مقررہ 12اوورز میں 6وکٹوں پر 138رنز بنائے ، منصور احمد خان نے 5چھکوں کی مدد سے 45اور ذیشان نقوی نے 26رنز بنائے ،شاہ خالد نے دوجبکہ شاکر عباسی ، شکیل اعوان اور یاسر نذر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ 138رنز کے جواب میں رسجا الیون کو میچ کے آخری اوور میں کامیابی کیلئے 18رنز درکار تھے تاہم رسجا الیون آخری اوور میں صرف11رنز بنا سکی اور ٹیم میں 7وکٹوں پر 132رنز بنا پائی ، ۔ ،منصور احمد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر علی احمد کا کہنا تھا رسجا کیساتھ ملکر کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرواتا رہیں گے ۔