مصالحاتی کمیٹیاں جھگڑے نمٹانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: جسٹس (ر) جمشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ نے کہا ہے کہ محلے کی سطح پر مصالحاتی کمیٹیاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ روز موہنی روڈ پر چوہدراہٹ کونسل کے زیراہتمام اپنی دستار بندی اور دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مصالحاتی کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ اتفاق رائے سے چھوٹے چھوٹے جھگڑے نمٹانے سے معاشرے میں امن برقرار رہتا ہے۔