فیروزوالا سے تین منشیات فروش گرفتاربھاری مقدار میں چرس برآمد
فیروزوالا (نامہ نگار) ضلعی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروخت کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6کلو چرس اور 80لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔