اکرام اللہ خان کاکڑ نے پی پی 154 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 اور سماجی شخصیت اکرام اللہ خان نے کاکڑ نے پی پی 154 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ایک مخلص اور دیرینہ کارکن کو ٹکٹ دے گی اس سے کارکنوں کے جذبہ خدمت میں اضافہ ہوگا اور حوصلہ افزائی ہوگی وہ مزید تن من دھن سے قیادت کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوامی خدمت کریں گے۔