بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے کرایہ،جرمانہ کی مد میں259276 روپے وصول
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے غلام فرید نے اپنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ(اطراف) کے ہمراہ مختلف سیکشنوں پر چلنے والی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مار 2303 بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے مسافر پکڑے اور ان سے موقع پر کرایہ و جرمانہ کی مد میں2592760 (پچیس لاکھ بانوے ہزار سات سو ساٹھ) روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے۔ ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور کی رہنمائی میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ ڈی سی او نے مزیدکہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروںکے خلاف جاری مہم کو اور موثر طریقے سے چلائیں گے اور اس ضمن میں مزید چھاپا مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ ریلوے کی ڈوبی ہوئی آمدن کو وصول کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ بغیر ٹکٹوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی رہے۔یاد رہے ریلوے لاہور ڈویژن کی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے بغیر ٹکٹ مسافروں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔