قومی اتحادصرف الیکشن کیلئے ہی کیوں؟؟؟
پاکستان میں جنرل الیکشن کی آمدآمدہے اورسیاسی جماعتیں جلسے جلوسوں میںوہی پرانے گھسے پٹھے عوامی ترقی کے وعدے کرتی نظرآرہی ہے جوبرسوں سے کرتی آرہی ہیں،اوربھولی بھالی سادہ لوح پاکستانی قوم ایک بارپھران کے دکھائے سبزباغ کی سیرکررہی ہے،یہاں تک کہ عوام ایمان کی حدتک ان پریقین کرلیتے ہیں،اورآپس میں گھتم گھتاہونے سے بھی دریع نہیں کرتے،بلندبانگ دعوے کرنے والے سیاستدان صرف اورصرف ذاتی مفادکیلئے آپس میں لڑتے ہیں،اورہم ان کی طرح مختلف گروہوں میں منقسم ہوجاتے ہیں،ہم اتحادکسی پارٹی کی حمایت کیلئے ہی کیو ں کرتے ہیں،ہمیں اپنی نسلوں کے مستقبل کو بدلنے کیلئے اتحادکرناہوگا،ہمیںآپس میںاتحادواتفاق اس وقت بھی بروئے کارلاناچاہیے جب ہم پرمسلط ہونے والے ہمیں مخص ایک ہتھیارکی طرح استعمال کرتے ہیں،اورہم خوشی خوشی انہیں اپنے آپ کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔(مرزافیصل بیگ۔کراچی)