عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج10 ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل یعنی 9.5 فیصد کم ہوکر 102.73 ڈالر پر آگئی۔