اورنگی پروجیکٹ نے شادی ہالوں کی تعمیر رکوادی
کراچی(خبرنگار)اورنگی ٹائون پروجیکٹ نے جمعرات کے روز بھرپور آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرادیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت معاملات پر پروجیکٹ کی رپورٹ جمع کرانے کے لئے لیگل ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔ اورنگی پروجیکٹ نے شادی ہالوں کی تعمیر رکوادی۔ نیا ناظم آباد میںحدود سے تجاوز پر کام رکوادیا گیا۔ ایس پی سومرو سے ملاقات ۔ جاوداں کا علاقہ اپنی حدود میں ہونے کا دعوی ۔ حدود طے ہونے تک کام بند کرادیا گیا۔ الحبیب ہال کو نوٹس۔ سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کیا جائے۔ پیٹیشن CP NO. D-78/2019 اور محتسب کاحکم نامہ POS/182/2016/KC ُُپیش۔ شادی ہال فلک لان سیکٹر, 11/1/2۔امام بینکویٹ سیکٹر 16، ماشاء اللہ لان سیکٹر 16پر تعمیرات روک دی گئیں۔