ویمن چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کل واپڈا اورریلویز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فائنل میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا جس کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف کے سیکرٹری ٓاصف باجوہ ہوں گے ، ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی اور پنجاب مدمقابل ہونگے۔اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ میچ میں پنجاب نے سندھ کو تین صفر سے شکست دی۔ پنجاب کی طرف سے بشری نزیر نے دو جبکہ عاصمہ اشرف نے ایک گول کیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں واپڈا نے آرمی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے مات دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عذرا نثار نے دو جبکہ عقیلہ نسیم نےایک گول سکور کیا۔