کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے ) یمن میں دہشت گردی کے خلاف امریکی اعلان جنگ سعودی عرب کو غیرمستحکم کردےگا۔ اس بات کا عندیہ \\\"تنظیم مبصرین اسلامی\\\" کے سفارتی ترجمان فیصل محمد نے عربی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی جہازکو تباہ کرنے سازش یمن سے ثابت ہونے کے بعد امریکہ یمن میں دہشت گردی کےخلاف نیا محاذ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے محاذ سے سعودی عرب پر وہی اثرات مرتب ہوں گے جو پاکستان پر افغانستان محاذ کھولنے کے بعد ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں براہراست محاذ کھولنے کی بجائے اپنی سیکیورٹی کو سخت اور جدید خطوط پر استوار کرے تاکہ دہشت گردوں کوامریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے۔ فیصل محمد نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ استعماری طاقتوں نے 2010ءمیں کئی ممالک میں جغرافیائی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے مسلم ممالک پہلی صف میں ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024