جموں کشمیر موومنٹ کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مشاورتی مجالس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے مشاورتی مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، تاجر، وکلاء اور طلباء رہنمائوںنے شرکت کی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کشمیریوں کو غاصب بھارت سے آزادی دلانے کیلئے ان کی ہر ممکن مددوحمایت کی جائے گی۔ گلشن راوی مون مارکیٹ میں ہونے والی مشاورتی مجلس سے جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی، تاجر رہنما مدثر محمود ، حافظ حبیب الرحمن، جبران کاشف، عثمان غنی، عبدا للہ یٰسین ، رمضان بٹ، سجاد ادریس، ابو بکر و دیگر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تکمیل اور دفاع کا تعلق براہ راست کشمیر کی آزادی سے ہے۔ حکمرانوں کوغاصب بھارت سے دوستیاں پالنے کی بجائے مخلص ہو کر کشمیر کی آزادی کا مشن کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔