نوانکوٹ سی آئی اے کی شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرتے موبائل فوٹیج سامنے آگئی، انسپکٹر اور اے ایس آئی معطل
لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے نواں کوٹ کے اہلکاروں کی جانب سے شہری کو رسی سے ہاتھ باندھ کر الٹا لٹکا کر ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ایک موبائل فوٹیج سامنے آئی ہے۔ فوٹیج مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سکندر حیات اور اے ایس آئی ظفر اقبال کو معطل کر دیا۔ ایس پی‘ سی آر او کو واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔