حکومت فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے دینی جماعتوں کی مشاورت سے قانون سازی کرے، مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک سے فر قہ واریت کے خاتمے کے لیئے حکومت دینی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ قانون سازی کرے ۔امن وقت کی اہم ضرورت ہے امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے کراچی میں بدامنی ایک سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہے ۔شکار پور کا سانحہ اتحاد امت کو پارہ پارہ کر نے کی بڑی سازش لگتا ہے ۔جے یو آئی کے اکابرین ہمیشہ امن کے قیام کے لیئے کردار ادا کیا ہے اور آج بھی جے یو آئی قیادت ملک میں امن کے لیئے کوشاں ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہیں اس موقع پر مو لا نا حافظ اشرف گجر ،مو لا نا عبد الماجد حقانی ،حافظ ابوبکر چوہدری ،حافظ عبد الواجد اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا محمد امجدخان نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت نے پا کستان کا پرچم لہرایا تھا اور آج پا کستان کے استحکام کے لیئے کوشاں ہے ۔